انڈونیشیاء کی فرانس اور سوئیڈن میں اسلام مخالف اقدامات کی مذمت

IQNA

انڈونیشیاء کی فرانس اور سوئیڈن میں اسلام مخالف اقدامات کی مذمت

8:55 - September 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508169
تہران(ایکنا) انڈونیشین وزیر خارجہ نے مذکورہ ممالک میں اسلامو فوبیا اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

انڈونیشیاء کے وزیر خارجہ «رٹنو مرسوڈی» نے سوئیڈن میں قرآن سوزی اور فرانس کے میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 

سوئیدن کے شہر مالمو میں «راسموس پالوڈان» کی دعوت پر قرآن سوزی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف درجنوں مسلمانوں نے جلوس نکالا اور پولیس سے جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی۔

 

فرانس کے معروف بدنام میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم (ص) کا توہین آمیز خاکہ شائع کیا جس سے اسلامی دنیا میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔/

3920846

 

نظرات بینندگان
captcha