یوم یکجہتی جرمنی اور کھلی مساجد ڈے میں تعلق

IQNA

یوم یکجہتی جرمنی اور کھلی مساجد ڈے میں تعلق

8:28 - October 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508303
تہران(ایکنا) جرمنی میں تین اکتوبر کو «کھلی مساجد» کا عنوان دیا گیا ہے جسمیں جرمنی کے مسلمان جرمنی سے اتحاد اور وحدت کا پیغام دیتے ہیں۔

امام علی(ع) اسلامی مرکز برلن تین اکتوبر کو یوم اتحاد جرمنی منایا جاتا ہے جس دن مشرقی و مغربی جرمنی کے بیچ دیوار کو گرایا گیا، اس دن جرمنی میں مساجد کھول کر تمام لوگوں کو آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

یوم یکجہتی جرمنی اور کھلی مساجد ڈے میں تعلق

جنگ عظیم دوم کے بعد سال ۱۹۴۷ میں چار فاتح ممالک روس، امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کو چار حصوں میں تقسیم کیا۔

 

شهر برلن جو روس کے قبضے میں تھا اور تصور یہ تھا کہ روس کے قبضے میں رہیگا اس کو چاروں ممالک کے درمیان تقسیم کا اعلان کیا گیا۔

 

 

سال ۱۹۴۸ میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے اپنے حصے کو یکجا کرنے کا اعلان کیا جسکو فیڈرل جرمنی کا عنوان دیا گیا اور یہ مغربی جرمنی کے عنوان سے مشہور ہوا۔

 

۷ اکتوبر ۱۹۴۹ کو سویت یونین نے اپنے حصے کو ایک کیمونسٹ حکومت بنایا اور اس کو مشرقی جرمنی کہا جانے لگا۔

کیمونسٹ حکومت کے بعد مشرقی جرمنی کی اقتصادی صورتحال بگڑنے لگی اور لوگ ناراض ہوتے گیے اور عوام نے خوشحالی کے لیے مغربی جرمنی کے طرز زندگی کو اپنانا شروع کیا، سرد جنگ کے آغاز سے سویت یونین اور مغربی ممالک میں کشمکش شروع ہوئی اور آخر کار مغربی اور مشرقی جرمنی میں سرحد بند ہوگئی۔

 

سویت یونین اور دیوار برلن

بلا آخر سویت لیڈر «نیکیٹا خروشچف»، نے مشرقی اور مغربی جرمنی کے بیچ دیوار یا «دیوار برائی حفظ مخالف فاشیسٹ» تعمیر کرنا شروع کیا اور یوں تمام رابطے منقطع ہوگئے۔

 

تاہم تیس سال گزرنے کے بعد سال ۱۹۸۹ کو یہ دیوار گرائی جاتی ہے اور دونوں جرمنی ضم ہوگئے. هر سال تین اکتوبر کو اس خوشی میں قومی جشن منایا جاتا ہے اور اسی طرح اس دن تمام مساجد بھی کھلی رکھی جاتی ہیں تاکہ ادیان و اقوام میں وحدت کا پیغام مل سکے۔

 

اس سال کورونا کی وجہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ یہ دن منایا جارہا ہے۔

 

اوپن ماسک کا دن سال ۱۹۹۷ سے منایا جارہا ہے اور اس دن ہزار کے لگ بھگ مساجد اور مذہبی انجمن و ادارے  کھلے رکھے جاتے ہیں جہاں لاکھوں جرمن یہاں آکر سوالات کرتے ہیں اور انکی پذیرائی کی جاتی ہے۔

 

تبادلہ خیال کی فرصت

اس دن یہ فرصت فراہم ہوتی ہے کہ تمام مذاہب و اقوام کے لوگ تبادلہ خیال کرسکیں اور ایکدوسرے کی ثقافت و خیالات سے روشناس ہوسکیں اور اس دن مسلمان کوشش کرتے ہیں کہ جرمنی سے اتحاد و محبت کو دیگر اقوام کے سامنے پیش کریں۔

 

اس سال یہ قوم دن «ایمان خصوصی ایام میں» کے عنوان سے منایا جارہا ہے اور جرمن مسلم کونسل کی کوشش ہے کہ وباء اور بیماریوں سے مقابلے کے حوالے سے اسلامی نظریات کو بیان کرسکے۔/

3926982

 

نظرات بینندگان
captcha