بحرین؛ اربعین جلوس میں شرکت پر ۶۱ عزادار گرفتار

IQNA

بحرین؛ اربعین جلوس میں شرکت پر ۶۱ عزادار گرفتار

8:48 - October 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3508332
تہران(ایکنا) جمعیت اسلامی «وفاق ملی» کے مطابق ۶۱ عزادار کو جلوس میں شرکت کی وجہ سے آل خلیفہ فورس نے گرفتار کرلیا ہے۔

جمعیت اسلامی «وفاق ملی» کے بیان کے مطابق آل خلیفه نے گذشتہ روز ۲۸ افراد کو وزارت داخلہ میں طلب کیا اور ان پر الزام جلوس میں شرکت کرنا تھا۔

 

 جمعیت الوفاق کے مطابق گذشتہ رات بھی ۳۹ دیگر عزادار کو بھی اسی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 

بحرین کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹوں نے فلم وائرل کی ہے جسمیں «الحد» کی فٹبال ٹیم جو «شاهزاده ناصر بن حمد» جیت چکی ہے انکے فین بغیر ایس او پیز کے خوشی منا رہے ہیں تاہم انکو کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

 

اس سال آغاز محرم سے بحرینی فورسز علما اور ماتمیوں کو جلوس، عزاداری اور توہین صحابہ کے علاوہ کورونا کے بہانوں سے دھمکیاں دیتے آرہی ہیں جبکہ دیگر اجتماعات سرعام منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

سوشل ایکٹویسٹ علی الفایز کا کہنا تھا: «ہماری قوم خوب جانتی ہے  کہ ہماری شریعت کیا کہتی ہے اور ہم ان پر عمل کے کیسے پابند ہیں تاہم دوگانہ پالیسی کسی سے پوشیدہ نہیں».

 

انکا کہنا تھا: «اس منظم سازش کے تحت ہماری قوم کو فورسز اور میڈیا کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے .

 

علی الفایز نے حکومت کی اس منافقانہ پالیسی کی مذمت اور سب کے لیے یکساں اصول بنانے کا مطالبہ کیا۔

 

رژیم آل‌خلیفه محرم کے آغاز سے زیارت عاشورا، توهین بنی امیه کے بہانے سے درجنوں افراد کو گرفتار کرچکا ہے اور اب وفات نبی اکرم(ص) کے ایام کے قریب ہوتے ہی مختلف اہم افراد کو طلب کیا جارہا ہے۔/

3928217

 

نظرات بینندگان
captcha