اسماعیل هنیه: سوڈان کی سازش کا عوام سے تعلق نہیں

IQNA

اسماعیل هنیه: سوڈان کی سازش کا عوام سے تعلق نہیں

9:18 - October 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508405
تہران(ایکنا) حماس رھنما نے کہا کہ سوڈان کی قائم مقام حکومت کا سوڈان کی عوام سے تعلق نہیں اور عوام ایسی سازش کی مخالف ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس رھنما اسماعیل هنیه نے سوڈان کی عارضی حکومت کی صیھونی سازش کی مذ٘مت کرتے ہوئے کہا: سازش کا سوڈان کے عوام سے تعلق نہیں اور اس طرح سے فلسطینی تاریخ کو بدلا نہیں جاسکتا.

 

هنیه کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سازشوں سے علاقے کا نقشہ بدلنا ممکن ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عوام ہی اس بات کے مختار ہے کہ وہ علاقے کے مستبقل کا فیصلہ کریں اور صیھونی رژیم کا علاقے میں کوئی کردار نہیں۔

 

اسماعیل هنیه نے فرانس میں رسول اسلام (ص) کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر کو رسول اکرم (ص) کی توہین سے ہاتھ اٹھانا چاہیے۔

 

فلسطینی تنظیم(حماس) نے اعلان کیا ہے کہ انکا وفد جلد حماس سنیر رھنما صالح العاروری، کی سربراہی میں اہم معاملات پر مذاکرات کے لیے قاہرہ جارہا ہے۔/

3931134

 

نظرات بینندگان
captcha