فلسطینی بچوں کے حقوق پر ملایشین اسلامی تنظیم کا اظھار تشویش

IQNA

فلسطینی بچوں کے حقوق پر ملایشین اسلامی تنظیم کا اظھار تشویش

7:18 - November 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508517
تہران(ایکنا) بچوں کے عالمی دن پر ملایشین تنظیم نے صیھونی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

ملایشن اسلامی تنظیموں کی کونسلMAPIM)  نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے:

بیان میں کہا گیا ہے: حادثات میں بچوں کو فوری مدد پہنچانا اقوام متحدہ کا بنیادی قانون ہے اور سال ۱۹۸۹ جنرل اسمبلی نے بچوں کی تنظیم قایم کی جس کے مطابق بچوں کے تمام حقوق کی حفاظت سب پر لازم ہے۔

 

افسوس کے ساتھ بچوں کے حقوق کی رعایت نہیں کی جاتی اور مثال کے طور پر اس وقت اٹھارہ سال سے کم عمر کے کم از کم چار سو بچےاسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

 

تنظیم کے رکن «محمد عزمی عبدالحمید» کا کہنا ہے کہ  بچوں کی تعلیم ضائع ہورہی ہے انہیں والدین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور بعض کو انفرادی کمروں میں بند کردیا گیا ہے جبکہ بعض بچوں کو بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام، یمن، میانمار، عراق، کشمیر، لیبیا اور افغانستان میں بچے قتل ہورہے ہیں اور انکی حفاظت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

 

کشمیری بچوں کو پلیٹ گنوں سے نشانہ بنا کر نابینا کیا جارہا ہے اور لاکھوں بچے  یمن اور میانمار و بنگلہ دیش میں قحط سے دوچار ہیں۔

 

بیان میں عالمی اداروں سے بچوں کے حقوق پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔/

3936278

نظرات بینندگان
captcha