انڈونیشیاء؛ آن لاِئن نشست «شیعه جواب دیتا ہے» کا اہتمام

IQNA

انڈونیشیاء؛ آن لاِئن نشست «شیعه جواب دیتا ہے» کا اہتمام

7:45 - December 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508568
تہران(ایکنا) اسلامی مرکز جکارتہ میں کورونا کی وجہ سے اسلامی کورس «شیعه جواب دیتا ہے» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اسلامی مرکز جکارتہ میں کورونا کی وجہ سے اسلامی کورس کا سلسلہ آن لائن شروع کیا گیا ہے جہاں «شیعه جواب دیتا ہے» کے عنوان سے درس منعقد کیا جارہا ہے۔

 

«شیعه جواب دیتا ہے» میں دیگر موضوعات شیعہ کا دنیا میں پھیلاو، تشیع کی جڑ، اسلامی تعلیمات کی ترویج میں شیعہ کا کردار، ھرمنوٹیک اور مذہبی پلوریسم، فلسفہ اسلامی جیسے موضوعات پر درس کا اہتمام ہے اور کورس کا مقصد جوانوں کو شدت پسندی سے روکنا بتایا جاتا ہے۔

 

«عرفان اسلامی سے آشنائی» ، انسان کامل، وحدت وجود، قطب اور عرفان، امامت اور عرفان اور مراحل سلوک الی الله تعالی، « منطق سے آشنائی»، «مذہبی سوشیالوجی» اور «فقه اسلامی» پر بھی دروس دیے جائیں گے۔

 

کورس میں «اخلاق اسلامی»، «خاندانی امور میں مشاورت»، «شادی سے قبل مشاورت»، «بچوں کی نفسیات»، «بچوں کی تربیت» جو داستانوں پر مشتمل ہے، تاریخ اهل بیت(ع)، «مطالعات اسلامی» اور «عقاید اسلامی» جیسے عنوانات پر دروس شامل ہیں۔/

3938321

نظرات بینندگان
captcha