آیت‌الله اختری: سوره تحریم میں صالحہ خواتین آئیڈیل قرار

IQNA

آیت‌الله اختری: سوره تحریم میں صالحہ خواتین آئیڈیل قرار

8:30 - December 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508660
عاشورا فاونڈیشن سربراہ نے «حضرت زینب(س)؛ مجسمہ جھاد» ویبنار سے خطاب میں کہا کہ خدا نے سورہ تحریم میں صالحہ خواتین کو نمونہ قرار دیا ہے اور حضرت زینب(س) بھی جهاد اور صبر و استقامت کی مثال ہے۔

عاشورا فاونڈیشن کے سربراہ آیت‌الله محمد حسن اختری نے «حضرت زینب(س)؛ مجسمہ جھاد» ویبنار لبنان جسمیں اہم شخصیات شریک تھیں زینب کبری اور عیسی مسیح کی  ولادت کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا:  «حضرت زینب(س)؛ نماد جهاد» کہ صبر و استقامت کی عظیم مثال زینب نے کربلا سے شام و کوفہ تک کے راستوں پر لازوال تاریخ رقم کی۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ   سوره تحریم میں بعض خواتین کو انسانیت کے لیے عظیم نمونہ قرار دیا ہے اور بلاشک حضرت زینب(س) بھی  جهاد، صبر اور عزم راسخ کے لیے شاندار مثال ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حضرت زینب(س) کی شخصیت انکے لیے بڑا جواب ہے جو کہتے ہیں کہ اسلام میں خواتین کو گوشہ نشین کردیا گیا ہے۔

 

آیت‌الله اختری کا کہنا تھا: عظیم خاتون حضرت زینب نے بھائی حسین ع کے ساتھ کربلا سے کوفہ تک سخت ترین مصایب کا سامنا کیا لیکن حق کی سربلندی کے لیے وہ کارنامہ انجام دیے جو ہمیشہ کے لیے باقی رہیں گے.

 

اس ویبنار میں افریقہ سے  نامور محقق شیخ توفیق علویه اور فاطمه سوادگو، یمن سے حنان درویش ، ماہر نفسیات خدیجه حیدوره ، ایرانی یونیورسٹی سے انسیه کفش یورپ میں سوشل ایکٹویسٹ محمود موالید ، شام سے فاطمه موسی الحجی ، امل شبیب اور شیخ رسول باقری نے سیرت حضرت زینب پر روشنی ڈالی۔/

3942525

نظرات بینندگان
captcha