پابندیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہیےاس کے بغیر معاہدہ نقصان دہ ہے۔ رھبر معظم

IQNA

پابندیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہیےاس کے بغیر معاہدہ نقصان دہ ہے۔ رھبر معظم

18:56 - January 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508740
تہران(ایکنا) نو دی کی مناسبت سے خطاب می کہا کہ ایران کی علاقائی موجودگی، ایران کے دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام جاری رہے گا اور معاہدے کی طرف لوٹنے میں کوئی جلدی نہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ 9 دی کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب  میں عظیم اور علمی شخصیات شہید فخری زادہ، آ یت اللہ مصباح یزدی، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہددی المہندس کی گرانقدر خدمات کی قدردانی کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اس دن کی مناسبت سے ہر سال قم کے عوام سے حضوری ملاقات کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ديگر ملاقات کی طرح یہ ملاقات بھی منعقد نہ ہوسکی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19  دی کی مناسبت سے ٹی وی چینل پر براہ راست عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: قم کے عوام اور حوزہ علمیہ قم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے میں قم کے عوام کے نورانی چہروں کو مشاہدہ نہیں کرسکا ، بہر حال زندگی کا یہ بھی ایک پہلو ہے زندگی میں اس قسم کے نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ قم کے عوام کا قیام  در حقیقت امریکہ کے خلاف پہلا انقلابی قیام تھا۔

آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 19دی یعنی 8 جنوری کی تاریخ اور واقعہ کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ یہ ایرانی عوام کی زندگی اور تحریک کا نقطہ عروج تھا، ان واقعات کو ہمیشہ زندہ  اور یاد رکھنا چاہئیے، اس لئے کہ اس سے آئندہ آنے والی نسلوں کو جذبہ ملتا ہے او یہ تاریخ کا حصہ ہے۔

آٹھ جنوری کی تاریخ ساز تحریک کے یادگار دن کے موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ موجودہ حالات میں امریکہ کو اپنے مفادات علاقے کی بدامنی میں دکھائی دیتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں امریکی کی سرکردگی میں قائم سامراجی محاذ اور ایران  کے درمیان محاذ آرائی، غیر قانونی پابندیوں، ایران کی علاقائی موجودگی، ایران کے دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کی جانب بھی اشارہ کیا۔

آپ نے فرمایا کہ مغرب اور ہمارے دشمنوں کے محاذ کو چاہے کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف اس خیانت آمیز حرکت اور لاحاصل دشمنی یعنی پابندیوں کا سلسلہ بند کردے۔

 رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں کمی کے حوالے سے پارلیمنٹ اور حکومت کے فیصلے کو  منطقی اور دانشمندانہ قرار دیتے فرمایا کہ، ہمیں ایٹمی معاہدے میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں۔

 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک میں امریکی اور برطانوی ویکسین  کی درآمد کو ممنوع قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر امریکہ والے ویکسین بنانے کے قابل ہوتے تو ان کے ملک میں صورتحال شرمناک رخ اختیار نہ کرتی۔

3946372

 

نظرات بینندگان
captcha