امریکن اینکر: اگر کانگریس پر حملہ آور مسلمان ہوتے!

IQNA

امریکن اینکر: اگر کانگریس پر حملہ آور مسلمان ہوتے!

9:00 - January 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3508748
تہران(ایکنا) امریکن چینل MSNBC نے امریکی دوہری پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پر حملہ کرنے والے مسلمان یا کالے ہوتے تو انکے ساتھ بدترین سلوک ہوتا۔

امریکن چینل MSNBC  کے اینکر جو اسکاربورو نے حملہ آوروں کے ساتھ پولیس کے نرم رویے کو قابل مذمت قرار دیا۔

اسکاربورو نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پر حملہ کرنے والے مسلمان یا کالے ہوتے تو انکے ساتھ بدترین اور سخت سلوک ہوتا۔

 

 

«صبح بخیر جو» پروگرام کے میزبان کا کہنا تھا: اگر حملہ آور سیاہ فام ہوتے تو ان پر گولی چلتی اور اگر وہ مسلمان ہوتے تو چھتوں سے سنایپر سے انکو مارا جاتا۔

 

پولیس کے رویے پر سخت اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ اس کو  «black live matter» مظاہروں سے کمپیر کرتے ہیں۔

 

بدھ کو حملہ آوروں نے کانگریس پر حملہ کیا اور پولیس کے باوجود وہ کانگریس کے اندر داخل ہوئے جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ بھی کیا۔

 

بدھ کو کانگریس میں جوبائیڈن کی جیت کے تصدیق کے حوالے سے نشست سے قبل ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بولا جسمیں چر افرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔

تاہم تاخیر سے شروع ہونے والی نشست میں کانگریس کی نشست میں جوبائیڈن کو رسمی طور پر امریکی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔/

3946522

نظرات بینندگان
captcha