ایران؛ بین الاقوامی مقابلہ اور انٹرنیشنل ججز

IQNA

ایران؛ بین الاقوامی مقابلہ اور انٹرنیشنل ججز

8:28 - January 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3508790
تہران(ایکنا) قرآنی مقابلوں میں چھ ایرانی اور پانچ غیرملکی ماہرین ججز ہوں گے۔

ایرانی مقابلوں کے ججز کا اعلان کردیا گیا ہے اور فیصلے کے مطابق مقابلوں میں ۱۱ ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

 

اعلان کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلوں مین ایران کےمحمدرضا ستوده‌ نیا - تجوید، حجت‌الاسلام محمدرضا شهیدی‌پور- وقف و ابتدا، رحیم خاکی - صوت، محمود لطفی‌نیا - لحن، مهدی حسنی - حُسن حفظ اور مهدی عباسی –حفظ میں ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

 

غیرملکی ججز میں شیخ طلال مسمار- لبنان سے  تجوید، علی‌الخفاجی - عراق سے وقف و ابتدا، محمد علی انڈونیشیاء سے  صوت، شیخ رضوان درویش شام سے لحن اور البدری عمر سوڈان سے حسن حفظ میں آن لائن ججز کے خدمات انجام دیں گے۔

 

مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلوں کے انتخاب کے لیے قرآء کا انتخاب آج سے ہوگا ، تین روزہ آن لاین مقابلوں کے بعد اگلے مہینے فائنل مرحلہ ہوگا۔

 

ایران کے سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۷۰ ممالک سے   ۱۲۰ قرآء و حفاظ شریک ہیں جنمیں سے پچاس اگلے مرحلے کے لیے منتخب ہوں گے۔/

3948430

نظرات بینندگان
captcha