رمضان کی راتوں میں مسلمانوں کی ویکسینیشن

IQNA

رمضان کی راتوں میں مسلمانوں کی ویکسینیشن

5:59 - February 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3508961
تہران(ایکنا) برطانوی حکومت افطار سے سحر تک مسلمانوں کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگوانے کا اہتمام کررہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انگلینڈ میں کورونا سے ایشین باشندوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں راتوں کو انہیں ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیلی ٹیلگراف کے مطابق حکومت کو توقع ہے کہ راتوں کو مسلم کیمونٹی کو ویکسنیشن میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی اور وہ آسانی سے روزہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

 

رمضان ۲۰۲۱ کا آغاز ۱۲ اپریل سے ہورہا ہے اور ان ایام کو انگلینڈ میں کوویڈ کے حوالے سے بہت ہم قرار دیا جارہا ہے اس وقت وہاں پر پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسنیشن شروع کیا جارہا ہے۔

 

رمضان میں ویکسنیشن کے حوالے سے خدشات کا بھی سامنا ہے اور دوسری جانب کورونا سے ایشین باشندوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت بھی حکومت کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

 

ماہرین اجتماعی اور اقتصادی مسائل کو مرنے کے حوالے سے اہم عامل قرار دیں رہے ہیں۔

 

ویکسینینشن مہم کے انچارج کوثر زمان کا کہنا ہے کہ مسلمان کوویڈ ویکسینیشن کا استبقال کریں گے اور انکو امید ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کر ویکسینشین مہم میں حصہ لیں گے ۔

 

انکا کہنا تھا: رمضان میں جہاں ہردس میں سے نو لوگ رات کو دیر تک جاگے ہوئے ہیں آسانی سے ویکسین لے سکتے ہیں، کوثر زمان نے حکومت کی جانب سے اس مہم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔/

3956442

نظرات بینندگان
captcha