استاد محمد الطوخی کی خوبصورت دعائیہ مناجات + فلم

IQNA

استاد محمد الطوخی کی خوبصورت دعائیہ مناجات + فلم

8:39 - March 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508998
تہران(ایکنا) مصری قاری استاد محمد الطوخی کی برسی پر انکی مناجات کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

بوابه فیتو نیوز کے مطابق استاد محمد الطوخی  سال ۱۹۲۲ کو مصری صوبہ المنوفیہ کے شہر سنتریس میں پیدا ہوئے. انہوں نے کم عمر میں قرآن حفظ کرنے کے بعد سال ۱۹۳۲ میں جامع الازهر کا رخ کیا اور وہاں سے علم قرائات کی سند حاصل کی۔

 

الطوخی نے قواعد زبان عربی پر عبور حاصل کیا اور مختلف قصیدے کہے. انہوں نے دعا و مناجات اور قرآنی نغموں کے ہمراہ قرائت قرآن پر بھی کمال حاصل کیا۔

 

ریڈیو مصر سے انکے نغموں، مناجات، پیغمبر(ص) کی سیرت اور دعاوں کی ویڈیوز مختلف مواقعوں پر نشر کی جاتی رہی ہیں۔

 

شیخ محمد الطوخی نے مختلف ممالک جیسے اردن، عراق، سوریه، ملایشیاء، پاکستان، ایران، قطر، یوگنڈا اور قطر وغیرہ کا دورہ کیا اور وہاں پر نغموں اور مناجات سے لوگوں کو مستفید کیا۔

 

الطوخی نے سال ۱۹۴۳ میں مسجد سلطان ابوالعلا کے امام کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی اور انہوں نے مختلف ممالک جیسے

مصر، اردن، مراکش، قطر، عمان و ... سے ایورڈز حاصل کیے۔

 

انہوں نے مختلف ممالک میں قرآنی جج کی حیثیت سے شرکت کی، سال ۱۹۸۵ کوسیرہ رسول اسلام(ص) کی نشست جو عین شمس مصر میں منعقد ہوئی وہاں پر الازهر نے انکو خراج پیش کیا۔

 

جمعه ۶ مارچ ۲۰۰۹ کو ۸۷ کی عمر میں وہ دار فانی سے رخصت ہوئے اور  ۷ مارچ ۲۰۰۹ کو انہیں سپرد خاک کیا گیا۔/

 

اس ویڈیو میں انکے خوبصورت دعائیہ نغمے کو سن سکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

3958173

نظرات بینندگان
captcha