صنعا میں قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

صنعا میں قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:58 - March 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509038
تہران(ایکنا) ستارہوہں قومی قرآنی مقابلے شهید حسین بدرالدین الحوثی کی سالگرہ کے موقع پر شروع ہوچکے ہیں

قومی قرآنی مقابلے ادارہ حفظ قرآن کریم وزارت اوقاف یمن کے تعاون سے شروع ہوچکے ہیں جو ۲۰ دن تک جاری رہیں گے جنمیں ۲۰۰ طلبا اور طالبات یمن کے مختلف شہروں سے مقابلے کے لیے فاینل ہوں گے۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی حسین مقبولی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: شهید حسین بدرالدین الحوثی کی زندگی قرآنی تعلیمات اور ثقافت کی عکاس کرتی تھی اور آج ہم انکی برسی پر جمع ہوئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اس شہید نے امریکا اور اسرائیل کے منصوبوں کا ناکام بنایا اور دشمن کے مقابلے میں قرآنی اصولوں پر استقامت کے ساتھ ڈٹے رہیں، شہید نے قرآنی امور پر قابل قدر کام کیے ہیں۔

 

ادارہ اوقاف یمن کے سربراہ علامه عبدالمجید الحوثی نے تقریب سے خطاب میں کہا: امت اسلامی کی نجات اس وقت ممکن ہے جب سب قرآن کے گرد متحد ہوجائیں۔

 

انکا کہنا تھا: ماضی میں بعض مراکز اور مدرسوں پر تکفیری مائنڈ قابض تھے جو بات تو قرآن کی کرتے مگر عمل میں انہوں نے انکے اشاروں پر مظلوموں کا خون بہایا۔

 

اداره اوقاف یمن نے حفظ قرآن پر زور دیتے ہوئے کہا:  اداره اوقاف نسل نو کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے مقابلوں کی حمایت کرتا رہے گا۔/

3960047

نظرات بینندگان
captcha