کینیڈا کے مسلمان ایک منفرد رمضان کے لیے تیار

IQNA

کینیڈا کے مسلمان ایک منفرد رمضان کے لیے تیار

12:11 - April 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509109
تہران(ایکنا) کورونا کی وجہ سے اس سال بھی کینِڈین مسلمان منفرد انداز میں رمضان کا استقبال کریں گے۔
مسلمان دنیا بھر میں رمضان کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، کینیڈا کے شہر وایٹ راک جو برٹش کولمبیا  (British Columbia) میں واقع ہے اس سال منفرد انداز میں استقبال رمضان کریں گے۔
 
وایٹ راک کی مسلم انجمن کے سربراہ اسد سید کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہم بڑے اجتماعات منعقد کرتے رہیں تاہم اب محدود انداز میں اہتمام ہوتا ہے۔
 
سید کا کہنا تھا کہ جمعے کے دن خصوصی اہتمام ہوتا تھا، افطاری کی تقریبات ہوتی اور چاند دیکھنے کے لیے لوگ اکٹھے ہوتے تاہم کورونا کی وجہ سے مجبور ہوگیے ہیں کہ نماز، تراویح اور افطار کو محدود انداز میں گھروں پر اہتمام کریں۔
 
سید کا کہنا تھا: مسلمانوں کو حالات کا احساس ہے اس اجتماعی پروگراموں سے محرومی پر سب کو دکھ ہے تاہم مجبوری ہے کہ ہمیں قانون کو فالو کرنا ہوگا اور دیگر مذاہب بھی قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔/
3962896

 

نظرات بینندگان
captcha