بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «مفازا» کے ججز کا اعلان

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «مفازا» کے ججز کا اعلان

8:17 - April 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509125
تہران(ایکنا) الکوثر چینل کے چودہویں قرآنی مقابلہ «ان للمتقین مفازا» کے ججز کا ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

الکوثر سیٹلائیٹ چینل اس رمضان کو چودہواں قرآنی مقابلہ منعقد کررہا ہے اسی حوالے سے رجسٹریشن کا آغاز ولادت با سعادت امام حسین(ع) کے ایام سے شروع ہوچکا ہے۔

 

مقابلوں میں ججز کے لیے ایران، شام، عراق، اردن، مصر، لبنان اور سوڈان سے ماہرین قرآن شرکت کریں گے۔

 

احمد النجفی، رافع العامری، میثم التمار اور ناطق الزرکانی  عراق جبکہ معتز آقایی، مهدی سیف، عباس انجام، محمدعلی دهدشتی اور امیر کسمایی ایران، اسی طرح سمیح عثامنه  اردن اور طه عبدالوهاب، محمد کحیله، محمد عصفور اور محمد جابین مصر سے بطور جج شریک ہوں گے۔

 

مقابلوں میں درویش، عارف العسلی اور نورالدین خورشید شام، عادل خلیل اور مصطفی الجعفری لبنان اور البدری بشاره سوڈان سے نظارت کے فرائض انجام دیں گے۔

 

مقابلوں میں رجسٹریش کے لیے خواہشمند افراد الکوثر چینل کی ویب سائٹ پر رابطہ کرکے «ان للمتقين مفازا» مقابلوں میں اس ایڈریس  http://mafaza.alkawthartv.com/  پر رابطہ کرسکتے ہیں مزید معلومات کے لیے   مفازا کے سوشل میڈیا چینلز پر رھنمائی موجود ہے۔/

3963613

نظرات بینندگان
captcha