خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری

IQNA

خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری

9:54 - April 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509143
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں۔

نائب وزیرحج و عمرہ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنالازمی ہے۔

 

وزارت کا کہنا ہے کہ معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کریں جہاں ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد ’محفوظ‘ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔

 

وزارت حج و عمرہ کے مطابق محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرہ کے لیے آنے والوں کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ’ڈیجیٹل کڑا‘ دیا جائے گا۔

250917

نظرات بینندگان
captcha