۶۰ هزار فلسطینیوں کی مسجدالاقصی آمد

IQNA

۶۰ هزار فلسطینیوں کی مسجدالاقصی آمد

9:54 - May 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3509216
تہران(ایکنا) ۶۰ہزار فلسطینیوں نے مسجد مبارک الاقصی میں نماز جمعہ ادا کیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق زائیونسٹ رژیم کی جانب سے شدید سیکورٹی انتظامات کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے رکاوٹوں کو عبور کرکے مسجد اقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح ہی سے بیت المقدس میں مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

 

گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے  رمضان المبارک میں مسجدالاقصی کو مکمل طور پر نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا اور صرف چوکیدار اور اسٹاف کو نماز کی اجازت دی گیی تھی۔

 

اسی حوالے سے ادارہ اوقاف اسلامی قدس  نے اعلان کیا تھا کہ کورونا سے بچاو کے لئے مسجد الاقصی کو بند کی گیی ہے اور پہلی بار ایسا ہوا تھا۔

تاہم اس سال دسیوں ہزار فلسطین کے مختلف علاقوں سے ذوق و شوق کے ساتھ  مسجد اقصی کھلنے کے منتظر تھے تاکہ اس مقدس مسجد میں رمضان میں نماز اور دیگر عبادت بجا لاسکیں۔/

3968219

نظرات بینندگان
captcha