نایجیریا؛ مسجد پر حملہ، چالیس نمازی اغوا

IQNA

نایجیریا؛ مسجد پر حملہ، چالیس نمازی اغوا

10:24 - May 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509271
تہران(ایکنا) نامعلوم افراد نے شمال مغربی صوبہ کاٹسینا کی مسجد پر حملہ کرکے چالیس نمازیوں کو اغوا کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے  شمال مغربی صوبہ کاٹسینا کی مسجد پر حملہ کرکے چالیس نمازیوں کو اغوا کرلیا جبکہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 

حملے کا واقعہ شمالی حصے میں نماز کے وقت پیش آیا۔

 

کاٹسینا پولیس کے ترجمان گامبو ایشاکا، کے مطابق تیس نمازی فرار ہوئے جبکہ چالیس نمازیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس بازیابی کی کوشش کررہی ہے۔

 

اگرچه اب تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عام طور پر ان واقعات میں دہشت گردی وہابی تنظیم  بوکو حرام ملوث نکلتی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ بوکو حرام تکفیری تنظیم نے سال ۲۰۰۰ میں وجود میں آنے کا اعلان کیا اور سال ۲۰۰۹ سے اب تک اس تنظیم کے ہاتھوں بیس ہزار لوگ قتل ہوچکے ہیں، اس تنظیم نے کیمرون، چاڈ اور نایجریا میں متعدد دہشت گردانہ حملے کیے اور چاڈ میں بھی کم از کم دو ہزار لوگ انکے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔/

3970723

نظرات بینندگان
captcha