قرآن مجید پر دوبارہ غور کرنے کی دعوت

IQNA

انڈونیشین مصنف؛

قرآن مجید پر دوبارہ غور کرنے کی دعوت

9:02 - June 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509639
تہران(ایکنا) «پریکٹیکل اسلام؛ اسلامی ویلیوز پرعمل» کے نام سے کتاب «نصرالدین عمر» کی لکھی ہوئی ہے جسمیں قرآن مجید پر غور کرنے کی دعوت دی گیی ہے۔

مذکورہ کتاب سال ۲۰۱۴ کو انڈونیشین زبان میں لکھی گیی ہے اور اس کے مقدمے میں لکھا ہے: ایک کثیرالاقوامی معاشرے جہاں مختلف اقوام اور زبانیں موجود ہیں یہاں پر مذہب کو ایک وحدت کے عامل کے طور پر پیش کرنا بہت اہم ہے ایک ایسا مذہب جس پر مکمل اعتماد و یقین ہو جو معاشرے کو کنٹرول اور متحرک بنا سکے۔

 

معاشرے کے حکام اور رہنما بدلتے رہتے ہیں تاہم اقدار بعنوان رہنما زندگی اسی طرح برقرار رہتی ہیں۔

 

انڈونیشیا میں اس سے ہٹ کر کہ کون حاکم ہے مذہبی قوانین کا اجرا کیا جاتا ہے اور مذہب ایک حساس معاملہ ہے اور یہاں کے لوگ مذہب پر عمل کرنے والے ہیں۔

 

انڈونیشیاء میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق کتاب میں ہمیں دعوت دی گئی ہے کہ مقدس کتاب پر دوبارہ غائرانہ نظر ڈالی جائے اور اس کو معاشرے میں عملی کریں۔

 

« درک قرآن سے جدید آئیڈیاز»، « قرآن سیکھنا»، «پریکٹیکلی مذہب»، «جامعہ مدنی»، « مختلف ثقافتوں میں ایجاد رابطہ»، «شہری تصوف»، «مسائل جنسیتی»، «اخلاق سیاسی اسلامی»، «اسلام و هنر» اور «مسائل امت» جیسے عنوانات موجود ہیں۔

 

نصرالدین عمر کو پہچانیے

پروفیسر نصرالدین عمر  ۲۳ جون ۱۹۵۹ اوجونگ بونه (جنوبی سولاوسی) میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں حاصل کرکے مزید تعلیم کے لیے اسعدیه چلے گیے۔

 

 سال ۱۹۸۴ علاءالدین یونیورسٹی جو شهر «اوجونگ پاندانگ»(Ujung Pandang)  میں واقع ہے وہاں سے اسلامی شریعت میں ماسٹرز کرکے جکارتہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے پی ایچ ڈی کیا۔

 

پروفیسر نصرالدین عمر   مختلف یورنیورسٹیوں میں اصول دین تدریس کے علاوہ ایک ماہر مصنف بھی شمار ہوتا ہے جنہوں نے عرفان و تصوف کے شعبے میں متعدد مقالے لکھے ہیں۔

 

پروفیسر نصرالدین عمر   ایک فعال مبلغ بھی ہے جو شدت پسندی کے بھی مخالف ہے اور انہوں نے اگست ۲۰۱۵ میں روزنامه کُمپاس (Kompas)میں ایک مقالہ لکھا جسمیں وہ ملک میں عقیدوں پر عمل میں آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔/

 

 

3979448

نظرات بینندگان
captcha