مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں نائب قائد ایوان مقرر کیا گیا

IQNA

مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں نائب قائد ایوان مقرر کیا گیا

18:49 - July 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509851
تہران (ایکنا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں ایوان کا نائب قائد مقرر کیا گیا ہے۔

سیاست نیوز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں ایوان کا نائب قائد مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل کو راجیہ سبھا میں قائد ایوان مقرر کرنے کے بعد نائب قائد کا عہدہ خالی تھا۔اس بارے میں معلومات پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئیں۔ نقوی مودی کابینہ میں اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر ہیں۔ جبکہ مودی حکومت کے پہلے دور میں ، ان کے پاس پارلیمانی امور کی وزارت کی بھی ذمہ داری تھی۔ وہ پارلیمانی امور کا وسیع علم رکھتے ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھتے ہیں۔لوک سبھا کے اسپیکراوم بریلا نے مون سون اجلاس کے پہلے دن پیر کو ایوان کے چار نومنتخب ممبروں سے حلف لیا۔قومی ترانے کے بعد جب صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا مسٹر برلا نے نومنتخب ممبروں سے حلف لیا۔یہ نومنتخب ممبران مختلف لوک سبھا نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha