دبئی؛ دار البر میں لاکھوں قرآن کی تقسیم

IQNA

دبئی؛ دار البر میں لاکھوں قرآن کی تقسیم

9:48 - July 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509867
تہران(ایکنا) انجمن دار البِر قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے گذشتہ سات سالوں میں پندرہ لاکھ قرآن امارات کے اندر اور باہر تقسیم کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کی انجمن دارلبر اور کریم محمد بن راشد قرآنی پبلیکیشن کے تعاون سے گذشتہ سات سالوں میں پندرہ لاکھ قرآنی نسخہ تقسیم کیا جاچکا ہے۔

 

مرکز محمد بن راشد  سال ۲۰۱۴ سے قرآنی نسخوں کی اشاعت پر جدید معیار کے مطابق کام کررہا ہے۔

 

انجمن دارالبر کے ڈایریکٹر محمد سهیل المهیری نے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز محمد بن راشد قرآنی مرکز کا دورہ کیا اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

المهیری نے ملاقات میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا اعزاز ہے کہ دونوں مرکز سات سالوں سے قرآنی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن کریم کی اشاعت اور ملک کے اندر اور باہر مسلمانوں میں وسیع پیمانے پر اس کی تقسیم ہمارے اہم پروگراموں میں شامل ہے اور بیالس سالوں سے اس پر کام ہورہا ہے۔

 

محمد بن راشد مرکز کے  نمایندے فیصل سالم بن حیدر کا کہنا تھا: اس مرکز کی کوشش ہے کہ قرآن کریم کے حفظ اور اس کی ترویج کے حوالے سے پیغامات کو عام کیا جائے۔/

3985965

نظرات بینندگان
captcha