عراق میں امریکی موجودگی کے حوالے سے مرکز اور کردستان ریج میں اختلاف

IQNA

عراق میں امریکی موجودگی کے حوالے سے مرکز اور کردستان ریج میں اختلاف

8:42 - July 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509879
تہران(ایکنا) عراقی وزیراعظم کی تاکید کے برعکس کردستان کی حکومت امریکی انخلاء کی مخالفت کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عراق سے امریکی انخلاء کی حمایت نہیں کرے گی اور اس کی وجہ عراق میں امن و امان کی صورتحال، دیگر ممالک کی عراق میں مداخلت اور عراق کے دفاع کے لیے فورسز کی ناکامی صلاحیت ہے۔

 

کردستان کے خارجہ امور کے نمایندے صفین دزه‌ای نے کہا کہ عراق میں سیکورٹی تھرٹ موجود ہے اور فورسز کی عدم صلاحیت کی وجہ سے داعش حالات سے فایدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراق سے سال ۲۰۱۱ میں امریکی انخلاء سے داعش کو پنپنے کا موقع ملا جنہوں نے وسیع علاقے پر قبضہ کیا اور دوبارہ اس غلطی کو دہرانے کی ضرورت نہیں۔

یہ بیانات اس وقت دیے جارہے ہیں جب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی امریکی دورے پر واشنگٹن جارہا ہے۔

 

عراقی وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ داعش سے مقابلے کے لیے انہیں امریکہ کی ضرورت نہیں اور ملاقات میں امریکی فورسز کے انخلاء کے حوالے سے ٹایم فریم بنایا جائے گا۔

 

الكاظمي نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عراق میں غیر ملکی فورسز کی ضرورت نہیں اور عراقی فوج ملکی سالمیت کا دفاع امریکی امداد کے بغیر کرسکتی ہے۔

 

عراقی استقامتی گروپوں نے بھی غیر ملکی فورس کے انخلا پر زور دیا ہے اور بالخصوص امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد عراق سے نکل جائے۔

3986311

 

نظرات بینندگان
captcha