محمد علی الحوثی: علامه «بدرالدین الحوثی» کی تفیسر عقلی اور مدبرانہ

IQNA

محمد علی الحوثی: علامه «بدرالدین الحوثی» کی تفیسر عقلی اور مدبرانہ

8:52 - August 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509918
تہران(ایکنا) یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے علامه سید بدرالدین الحوثی کو عظیم مبلغ اور دعی وحدت قرار دیتے ہوئے انکی تفسیر کو شاہکار قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق علامه سید بدرالدین الحوثی کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں یمنی سپریم کونسل کے سنئیر رکن محمد علی الحوثی شریک تھے۔

 

محمد علی الحوثی نے خطاب میں کہا: علامه سیدبدرالدین الحوثی ایک حکیم، مبلغ اور داعی وحدت رہنما تھے۔

انکا کہنا تھا: علامہ بدرالدین ایک روش چراغ تھے جنہوں نے بعض انحرافی امور کی نشاندہی کرتے ہوئے قرآن کریم کی عقلی اور بابصیرت تفسیر پیش کی ہے۔

 

پروگرام کے ایک اور حصے میں یمنی مفتی علامہ شمس الدین شرف الدین نے علامہ بد ر الدین حوثی کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے ظلم کے مقابلے میں آواز بلند کرنے، امر بالمعروف، نہی از منکر  اور ذمہ دارانہ کردار کو انکی خصوصیات قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ علامہ بدرالدین حوثی باطل کے خلاف ذمہ داری کو محسوس کرتے اور وہ خدا پر توکل کرنے والے عالم تھے۔

 

علامه شرف‌الدین نے مزید کہا: یمنی قوم کی استقامت اور سات سال تک سترہ ممالک کے مقابل ایستادگی صرف خدا پر توکل اور اطمینان کا نتیجہ ہے۔/

3987794

نظرات بینندگان
captcha