پاکستان میں «امام حسین (ع)» ثقافتی مرکز کا افتتاح + تصاویر

IQNA

پاکستان میں «امام حسین (ع)» ثقافتی مرکز کا افتتاح + تصاویر

9:11 - October 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3519377
ایکنا: آستانہ مقدسِ حسینی نے پاکستان میں امام حسینؑ ثقافتی مرکز کا افتتاح کیا، جس کا مقصد اسلامی وحدت کو فروغ دینا اور انسانی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

ایکنا نیوز، آستانِہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ثقافتی مرکز امام حسینؑ پاکستان میں اسلامی یونیورسٹی "الکوثر" کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں آیت‌الله العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے اور معتمد شیخ انور نجفی کے علاوہ مختلف مسالک و طبقات سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، دانشوروں، اساتذہ اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران امام حسینؑ کے پیغامِ وحدت اور رواداری سے الہام یافتہ بین‌المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔

شیخ علی القرعاوی، نمائندہ آستانِہ حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے امتِ مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دی اور کربلا کو انسانیت و اقوامِ عالم کے اتحاد کا مینار بنا دیا۔

اس موقع پر شیخ انور نجفی نے آستانہ حسینی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا بھر میں محبت و امن کے فروغ کے لیے اس ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں آستانِ حسینی کے انسانی و فلاحی منصوبوں پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔

استاد عباس الخفاجی، سربراہِ شعبۂ ابلاغِ عامہ (میڈیا) آستانہ حسینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مرکز پاکستان اور آستانِ حسینی کے درمیان ثقافتی اور میڈیا تعلقات کو مضبوط کرنے کا پُل ثابت ہوگا۔

افتتاحی تقریب کا اختتام زیارتِ اربعین حسینی اور زائرینِ امام حسینؑ کے لیے آستان کی خدمات پر مبنی ایک دستاویزی فلم کی نمائش کے ساتھ ہوا، جس میں بھائی چارے، مکالمے اور وسیع عوامی شرکت کا روح پرور ماحول نمایاں تھا۔/

 

 

 

 

4312566

نظرات بینندگان
captcha