قرآن کا غیبی معجزہ؛ آستانہ عباسی ویبنار کا محور

IQNA

قرآن کا غیبی معجزہ؛ آستانہ عباسی ویبنار کا محور

7:39 - September 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510219
تہران(ایکنا) روضہ حضرت عباس کے تعاون سے آن لاین علمی نشست «قرآن میں غیبی متون اور عصر رسالت میں اس کا استعمال» کے عنوان سے منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستانہ عباسی کے ثقافتی امور کے شعبے کے تعاون سے جمعے کے دن علمی نشست بعنوان «قرآن میں غیبی متون اور عصر رسالت میں اس کا استعمال» آن لائن منعقد کی گیی۔

 

مذکورہ علمی نشست آن لائن  ZOOM  پر منعقد ہوئی اور کوفہ یونیورسٹی کے استاد عمارعبودی نصار نے لیکچر دیا جبکہ میزبانی کے فرائض دارالرسول الاعظم (ص) مرکز کے رکن داود سلمان الزبیدی نے انجام دیا۔

 

نصار نے تاریخ اسلام اور سیرت رسول اکرم(ص) پر آستانہ عباسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: اس ویبنار میں اہم آیات پر توجہ مرکوز کی گیی ہے اور یہ وہ آیات ہیں جو رسول اکرم (ص) کے زمانے کے بعض واقعات کی نشاندہی کرتی ہیں اور ان پر اصحاب کے رد عمل مختلف ہوتے تھے۔

 

مذکورہ ویبنار میں سوشل و جواب کی فرصت بھی دی گیی تھی اور عمارنصار نے پوچھے گیے سوالوں کا جواب بھی دیا۔

 

آیات غیبی، متون غیبی قرآن کے بعض حادثوں کی نشاندہی کرتی ہیں جو ماضی ، حال یا مستقبل سے مربوط ہوتے اور قرآن ان واقعات کی حتمی پیشنگوئی کرتا تھا۔

 

 ولادت حضرت عیسی(ع) کی داستان، روم پر ایرانیوں کی فتح کا واقعہ، جنگ بدر اور فتح مکہ کی خبر اور اسلام کی طرف لوگوں کا آنا ان جیسی آیات میں شامل ہیں۔/

3996838

نظرات بینندگان
captcha