امریکہ جسٹس: معاشرے میں نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دے جائے گی

IQNA

امریکہ جسٹس: معاشرے میں نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دے جائے گی

9:36 - September 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510232
تہران(ایکنا) امریکی عدالت کے جسٹس نے ایک گورے دہشت گردی کیس کے سماعت کے دوران کہا کہ معاشرے میں رعب و وحشت کی فضا قایم کرنے کی کوشش کو روکا جائے گا۔

الجزیرہ رپورٹ کے مطابق اگست ۲۰۱۷ کو دارالفاروق مسجد میں دھماکہ ہوا اور ملزم نے مسجد کی کھڑکی سے بم اندر پھینکا اور فرار کرگیا تھا۔

 

سماعت کے بعد معزز جج نے پانچ افراد کو بم واقعے میں ملوث قرار دیتے ہوئے انہیں سرزنش کی اور مجرم قرار دیا البتہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

 

امریکی وزارت انصاف نے بیان میں کہا کہ مایکل ہری کو اس واقعے میں ملوث قرار دیتے ہوِے مینا سوٹا میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

 

امریکی جسٹس لیزا موناکو نے کہا: ہری معاشرے میں خوف و دہشت کی فضا قایم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کی اجازت نہیں دے جائے گی۔

 

ایف بی آئی نے مارچ ۲۰۱۸، کو هری و اور انکے دو دوستوں کو جو ایلینوی سے تعلق رکھتے ہیں گرفتار کرلیا تھا۔

 

ان تینوں افراد پر جرم عاید کردیا گیا اور جنوری ۲۰۱۹ کو مائیکل کارٹر اور جوموریس نے بم واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔/

3997590

نظرات بینندگان
captcha