فرانس کا افریقی داعش سربراہ ہلاک کرنے کا دعوی

IQNA

فرانس کا افریقی داعش سربراہ ہلاک کرنے کا دعوی

9:40 - September 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510241
تہران(ایکنا) صدر میکرون نے دعوی کیا ہے کہ فرنچ فورسز نے افریقہ میں داعش کے امیر کو انجام تک پہنچا دیا ہے۔

سی این این کے مطابق فرنچ صدر نے جمعرات کو جاری ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ انکی فوج نے افریقی صحرا میں داعش کے امیر عدنان ابوولید الصحرای کو ہلاک کردیا ہے۔

 

فرنچ وزیر دفاع فلورانس پارلی نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: الصحرایی کو موت علاقے میں داعش کے لیے بڑا نقصان ہے اور انکو سخت دھچکا لگا ہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ الصحراوی سال ۲۰۱۷ میں دہشت گردانہ واقع کا ماسٹر ماینڈ تھا جس میں امریکہ کے چار فوجی مارے گیے تھے۔

 

فرنچ وزیر دفاع کے مطابق آپریشن امریکی فوج کے تعاون سے انجام دیا گیا جسمیں ڈرون حملہ بھی کیا گیا اور اس میں داعش کے دس دیگر دہشت گرد بھی مارے گیے تھے۔

 

 الصحراوی نے سال ۲۰۱۵ کو داعش کی بیعت کی تھی اس سے پہلے انکا گروپ افریقہ میں ایک فعال دہشت گرد گروہ شمار ہوتا تھا۔

 

مراکش میں پیدا ہونے والے الصحرای مغربی افریقہ میں سلفی گروپ توحید و جہاد کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے جو بعد میں المرابطون تنظیم کے ساتھ داعش سے منسلک ہوگیے تھے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق وہ الجزیرہ میں مقیم تھے اور جہادی اسکول مدرسه شهید الولی سے فارغ التحصل تھے۔

 

مئی ۲۰۱۵ کو المرابطون میں اختلافات پیدا ہونے کے بعد انہوں نے ابوبکر البغدادی سے بیعت کی جبکہ انکے مقابلے مختاربالمختار القاعدہ سے رابطے میں رہے اور وہ الصحرای کے اقدام کو رد کرتے تھے۔/

3997984

 

نظرات بینندگان
captcha