مصری قاری «خلیل الحصری» کی برسی پر خصوصی نشریات

IQNA

مصری قاری «خلیل الحصری» کی برسی پر خصوصی نشریات

9:24 - September 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510248
تہران(ایکنا) مصری سیٹلائیٹ چینل «اکسٹر نیوز» سے «هذا الصباح» کے عنوان سے مصری قاری «شیخ محمود خلیل الحصری» کے حوالے سے پروگرام نشر کیا گیا۔

نیوز ویب سائٹ  «studio.dostor.org» کے مطابق مصر کے معرف قاری شیخ القراء «شیخ محمود خلیل الحصری» کی ایک سو چار ویں سالگرہ کے موقع پر انکی زندگی کے حوالے سے سیٹلائٹ چینل سے خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔

 

«اکسٹر نیوز» چینل نے مورننگ شو «هذا الصباح» میں سفیر قرآن «شیخ محمود خلیل الحصری» کی زندگی پر مبنی ڈکومنٹری نشر کی۔

 

تلاوت کی دنیا میں نام کمانے والے قاری «شیخ محمود خلیل الحصری» (۱۷ ستمبر ۱۹۱۷) کو مصری شہر طنطا کے گاوں «شبرا النمله» میں پیدا ہوئے۔

 

شیخ محمود خلیل الحصری اسلامی دنیا اور مصر کے اہم قرآء میں شمار ہوتا ہے ۔ انکے والد نے چار سال کی عمر میں انہیں مدرسہ میں داخل کرایا تاکہ قرآن مجید کو حفظ کرسکے۔

 

مرحوم الحصری نے ۸ سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا اور  ۱۲ سال کی عمر میں شهر طنطا میں اعلی تعلیم کے بعد الازھر سے وابستہ ہوگیے۔

 

الحصری نے قرآت عشر اور دیگر قرآنی علوم میں دسترسی کے بعد سال ۱۹۴۴ کو ریڈیو قرآن مصر سے وابستہ ہوئے اور انکے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

مرحوم الحصری  سال ۱۹۵۰ کو مسجد «الاحمدی»  شهر طنطا میں امام مقرر ہوئے اور پھر وہ مسجد الحسین(ع) قاهره کے امام منتخب ہوئے۔

 

مرحوم حصری پہلا قاری تھا جس نے مکمل قرآن روایت حفص از عاصم کو سال ۱۹۶۱ میں ریکارڑ کرایا اور پھر اتحادیه قاریان قرآن کو قایم کیا اور مختلف شہروں میں حفظ مراکز کے قیام پر کوشش شروع کی۔

 

شیخ الحصری نے تلاوت کی دنیا میں گرانقدر خدمات انجام دینے کی وجہ سے «شیخ القراء مصر» کے عنوان سے معروف ہوا اور انکی آواز کو آسمانی آواز قرار دیا گیا، انہوں نے روس، چین، سویزرلینڈ اور کینیڈا کا سفر کیا۔

 

شیخ محمود خلیل حصری نے سال ۱۹۳۸ میں شادی کی اور تینوں اولاد حافظ قرآن ہیں۔

 

بلا آخر قرآنی خدمات کے بعد  ۲۴ نومبر سال ۱۹۸۰ کو ۶۳ سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگیے۔/

3998089

 

نظرات بینندگان
captcha