جنوبی یمن میں مالی مشکلات کے خلاف مظاہرہ

IQNA

جنوبی یمن میں مالی مشکلات کے خلاف مظاہرہ

9:50 - September 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510253
تہران(ایکنا) عدن شہر جو سعودی الاینس کے زیرکنٹرول ہے اس میں اقتصادی مشکلات کے خلاف مسلسل چھٹے روزہ مظاہرے ہوئے۔

جنوبی یمن کے شہر عدن کے علاقہ کریٹر میں مظاہرہ کیا گیا جسمیں مظاہرین نے روزہ مرہ زندگی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور یمنی ریال کی گرتی قیمت کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

مظاہرین نے عارضی حکومت، سعودی الاینس کے خلاف بھی نعرے لگایے۔

 

قایم مقام حکام کی جانب سے مظاہرین کے خلاف اقدامات شروع کیا گیا ہے اور مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو مظاہروں میں شریک تھے۔

 

گذشتہ کئی دنوں سے عدن اور حضرموت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، مہنگائی اور ریال کی گرتی قیمت کے خلاف کیے جارہے ہیں۔

 

مظاہرین سعودی الہ کار حکومت سے ناراضی کا اظھار کررہے ہیں کیونکہ انکا خیال ہے کہ اس حکومت نے عوامی مشکلات کے حوالے سے کوئی کام انجام نہیں دیا ہے۔

 

تعز شہر کے تاجروں نے بھی ریال کی گرتی قیمت اور مالی مشکلات کے خلاف ہڑتال شروع کررکھا ہے۔/

 

3998406

نظرات بینندگان
captcha