
عراقی میڈیا کے مطابق آستانہ عباسی کے آفس سے بیان میں اربعین پر امام زمانہ(عج)، مراجع تقلید اور تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت کے ساتھ تمام اسلامی ممالک کی خوشحالی اور امن کی دعا کی گیی ہے اور زائرین کی سلامتی کے ساتھ واپسی کی آروز کی گیی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کربلا کا شہر تیرہ صدیوں سے زائرین کا میزبان رہا ہے جہاں
روضہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس کے زائرین آتے رہتے ہیں اور یہ ان کے لیے اعزاز ہے اور ہر سال جدید مشینوں سے سروے کرکے زایرین کی تعداد کے بارے میں رپورٹ دی جاتی ہے۔
مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ چہلم نواسہ رسول میں جو زائرین کربلا آئے ہیں انکی تعداد ۱۶،۳۲۷،۵۴۲ تک پہنچ چکی ہے.
مذکورہ زائرین بغداد، نجف، بابل، اور حسینہ کے راستوں سے کربلا داخل ہوئے ہیں۔/