کرغیزستان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

کرغیزستان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

7:31 - October 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510464
تہران(ایکنا)مشترک المنافع ممالک کا بین الااقوامی قرآنی مقابلہ ادارہ برائے مسلم امور کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرغیزستان میں مسلم امور کے ادارے کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کامن ویلتھ ممالک کے درمیان قرآنی مقابلہ بعنوان «بهار قرآن» ۳۰ اکتوبر سے بشکیک کی جامع مسجد مرکزی امام سرخسی میں منعقد ہوگا۔

 

ادارے کے بیان میں حدیث نبوی «تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقابلوں میں طالبات کا مقابلہ بھی شامل ہے۔

 

کرغیزستان میں مسلم امور کے ادارے کے تعاون سے بھار قرآن کے عنوان سے مقابلہ اس سے پہلے بھی منعقد ہوچکا ہے جسمیں حفظ کل قرآن ،تجوید اور تلاوت کے مقابلے شامل تھے۔

 

کامن ویلتھ ممالک (C.I.S) یا مشترک المنافع ممالک کے اتحاد کا قیام سال ۱۹۹۱ کو عمل میں لایا گیا جسمیں روسی آزاد ریاستوں کے گیارہ ممالک شامل ہیں اور اس کا مرکز بلاروس میں موجود ہے جب کہ اکثر اجلاس سن پیٹرز برگ میں منعقد کیا جاتا ہے۔/

4005949

نظرات بینندگان
captcha