ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

IQNA

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

9:02 - October 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510475
تہران(ایکنا) پاکستان کے مختلف شہروں میں سرکار دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن وحدت امت کے اجتماعات کے ساتھ منایا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عید میلاد اللنبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21  توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم کینٹ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

سب سے بڑے شہر کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت سے گوادر تک میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، گلہائے عقیدت نچھاور کیے جاتے رہے، بچے بھی پیش پیش رہے۔

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

اس موقع پر دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذرو نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا، کہیں منوں وزنی کیک تیار کیے گئے تو کہیں منہ میٹھا کرنے کیلئے میوہ جات اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

کوئٹہ اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں اہل تشیع علما اور جوانوں نے مختلف علاقوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا تھا جہاں شیعہ علما نے میلاد ریلی کا استقبال کیا اور انکی پذیرائی کی۔

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

میلاد ریلیوں میں شیعہ علما بھی شریک تھے جنہوں نے ریلی سے خطاب میں شیعہ سنی کو جدا ناپذیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وحدت کے سایے میں ہی امت کی سربلندی پوشیدہ ہے۔

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

دیگر شہروں میں عمارتوں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ شاہراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی، گنبد خضریٰ اور خانہ کعبہ کے خوبصورت ماڈل بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

دن بھر درود و سلام اور نعتیہ کلام سے ملک بھر میں تمام دن مولائے کُل محمد مصطفی ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا جاتا رہا، جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی چراغانی کی گئیں۔     

ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ اور وحدت امت کی تقریبات+ تصاویر

نظرات بینندگان
captcha