الکاظمی پر حملے کے رد عمل اور سردار قاآنی کی عراق میں موجودگی

IQNA

عراق اپ ڈیٹ؛

الکاظمی پر حملے کے رد عمل اور سردار قاآنی کی عراق میں موجودگی

8:45 - November 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3510603
تہران(ایکنا) حشد الشعبی کمانڈر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر حملے میں وہی ہاتھ ملوث ہے جنہوں نے مظاہرین پر حملہ کیا اور اسکا مقصد فتنے کی آگ کو بھڑکانا ہے۔

موازین نیوز کے مطابق الفتح الاینس کے رہنما محمد کریم البلداوی نے کہا : وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر حملوں میں وہی لوگ ملوث ہیں جنہوں نے پرامن مظاہرین پر حملہ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ عراقی پولیس اور فورسز کا رویہ مظاہرین سے دوستانہ اور اچھا تھا مگر مشکوک لوگوں کی آمد سے مظاہرین پر حملہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ مظاہرین خالی ہاتھ تھے اور صرف دفاع کی کوشش کررہے تھے یقینا جنہوں نے مظاہرین کو نشانہ بنایا وہی لوگ وزیراعظم پر حملوں میں ملوث ہیں۔

المیادین نیوز چینل نے خبردی ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ سردار قاآنی عراق کے دورے پر آچکے ہیں جنہوں نے عراقی وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کی ہے۔

سردار قاآنی نے ملاقاتوں میں عراق کی سالمیت اور امن کو ضروری قرار دیا اور وحدت کا تقاضا کیا۔

وزارت خارجه روس نے بھی الکاظمی پرحملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ماریا زاخاروا کا کہنا تھا کہ اس حملے سے عراق کے امن کو تباہ کرنا مقصود تھا اور روس دوست ملک کی حمایت پر تاکید کرتا ہے۔

 

اتوار کو عراقی وزیراعظم کی رہایش گاہ پر ڈرون سے حملہ کیا گیا اور اس بارے عالمی سطح پر رد عمل سامنے آرہے ہیں۔

حشدالشعبی کے حامی افراد عراقی الیکشن کے نتائیج پر اعتراض کررہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ امارات، امریکہ اور برطانیہ نے مداخلت اور دھاندلی کروائی ہے۔/


4011652

نظرات بینندگان
captcha