عراق؛ الحشد الشعبی اساتذہ کا دوسرا قرآنی کورس + تصاویر

IQNA

عراق؛ الحشد الشعبی اساتذہ کا دوسرا قرآنی کورس + تصاویر

7:51 - November 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510752
تہران(ایکنا) دارالقرآن آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے تعاون سے منعقدہ کورس میں حشد الشعبی کے ۲۲ اراکین شریک ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق دارالقرآن آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے تعاون سے منعقدہ کورس برائے قرآنی اساتذہ میں حشدالشعبی کے بائیس اہلکار شریک ہیں۔

 

آستانہ امام عالی مقام کے قرآنی امور کے انچارج عای هادی کا کہنا تھا:  قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کورس منعقد کیا جاتا ہے اور اس بار حشد الشعبی کے قرآنی اساتذہ شریک ہیں جب کہ کورس ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور صبح و شام میں کلاسز ہوں گی۔

 

کورس میں ماہرین اساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں جس میں شیخ ڈاکٹر باسم العابدی سوفٹ وار، ڈاکٹر مرتضی جمال الدین علوم قرآنی، استاد علی عبود الطایی قواعد لحن و تجوید، استاد الحافظ علی هادی حفظ اور قاری فلاح زلیف  صوت جب کہ استاد صفاء السیلاوی تربیت انسان کے شعبے میں تدریس کریں گے۔/

.

 

 

4016907

نظرات بینندگان
captcha