امریکی وزارت خارجہ کے فون اسرائیلی ایپ سے ہیک

IQNA

امریکی وزارت خارجہ کے فون اسرائیلی ایپ سے ہیک

8:00 - December 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3510791
تہران(ایکنا) امریکی وزارت خارجہ کے متعدد اہلکاروں کے فون کو اسرائیلی ساختہ جاسوسی ایپ سے ہیک کیا گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق مختلف اہم زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے نو اسٹاف کو اسرائیلی ساختہ ایپ جو   NSO گروپ کا تیارہ کردہ ہے مقبوضہ فلسطین  سے  انکو ہیک کرلیا گیا ہے۔

 

زرائع کا کہنا ہے کہ یوگنڈا میں موجود امریکی سفارت کاروں کو گذشتہ مہینوں ہیک کرلیا گیا ہے مذکورہ اسٹاف کے مطابق اس سے مشرقی افریقہ پر کام متاثر ہوا ہے۔

 

مذکورہ جاسوسی ایپ سے یہ سب سے بڑا ہیک واقعہ ہے اس سے پہلے بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے ایسا ہوسکتا ہے مگر اس پر یقین کامل نہ تھا۔

 

روئٹرز کے مطابق اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آخری ساِئبر حملہ کس نے کیا ہے۔

 

گروپ  NSOنے کہا ہے کہ انکو اب تک اس پروگرام سے ایسا کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے مگر تحقیقات شروع کردی گیی ہیں۔

 

گروپ ترجمان کا کہنا تھا: اگر واضح ہوتا ہے کہ اسی ایپ سے ایسا کیا گیا ہے تو ایسے افراد کو ہمیشہ کے لیے ایسی خدمات سے محروم کیا جائے گا۔

 

NSO گروپ عرصے سے صرف سرکاری اداروں کو سروسز فراہم کررہا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے خدمات انجام دیں سکے۔

 

واشنگٹن میں یوگنڈا کے سفارت خانے یا ایپل نے اب تک ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس ایپ کو ممنوعہ فہرست میں شامل کیا جارہا ہے اور ان سے تجارتی امور میں معاونت کو روک دیا جائے گا۔

 

مذکورہ سوفٹ وئیر سے تصاویر، معلومات کو کوڑنگ کے زریعے منتقل کیا جاتا ہے ۔

 

مذکورہ متاثرین میں سے دو کا کہنا ہے کہ ایپل نے بعض افراد کو اس بارے اطلاع رسانی کی ہے جو امریکی شہری ہیں۔

 

محققین کا کہنا ہے کہ فروری سے اس ایپ کے بعض صارفین کو اس بات کی اجازت دی گیی ہے کہ وہ نامعلوم مسیج سے آئی فون کو کنٹرول کرسکے۔

 

اس ایپ سے آسانی سے صارف کی توجہ کے بغیر سسٹم نصب ہوتا ہے جس سے اسکی جاسوسی ہوسکتی ہے۔

 

 

این ایس او گروپ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی روکنے کے لیے مدد کرتا ہے اور بیگناہ افراد کی جاسوسی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی کوڈ کے ساتھ کسی فون کی جاسوسی ممکن نہیں اور یوگنڈا میں متاثرہ افراد مقامی سم استعمال کررہے تھے۔

 

 

ایک معتبر زرائع کا کہنا ہے کہ  پگاسوس  NSO  سے مربوط سوفٹ وئیرہے اور ایسی کمپنیاں جو اپنے صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ امریکی اسٹاف کی جاسوسی کرے امریکی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے اور ان کو کنٹرول کرنا ہوگا۔/

 

4018251

نظرات بینندگان
captcha