ڈنمارکی کاروباری ماہر کی حلال مصنوعات میں کاوش

IQNA

ڈنمارکی کاروباری ماہر کی حلال مصنوعات میں کاوش

7:42 - December 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3510798
تہران(ایکنا) Halal.Ad پلیٹ فارم میں حلال مصنوعات میں تبلیغاتی مہم میں حرام ایڈ کی روک تھام کی ضمانت دی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق موجود تجارتی دور میں رنگا رنگ اشتہارات سے بازار گرم کرنے کی کوشش کسی سے پوشیدہ نہیں اور اس حوالے سے مختلف کمپنیوں میں ایک خاص رقابت شروع ہوچکی ہے۔

 

چھوٹے اسٹارٹ اپ اور کاروبار میں یہ مزید پیچیدہ اور دشوار مرحلہ ہے کیونکہ کم سرمایے کی وجہ سے یہ لوگ بڑے تجارتی اداروں کو مقابلہ نہیں کرسکتے اور اس وجہ سے مارکیٹ سے نکلنے کا خدشہ موجود ہوتا ہے۔

 

غیر اسلامی ممالک میں اسلامی اسٹارٹ اپ کے لیے یہ مسئلہ مزید سخت ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک اقلیتی ملک میں دیگر بڑے اسٹارٹ اپ کے مقابل ہوتے ہیں۔

 

انٹرنیٹ پر تبلیغات اور اشہارات ایک آسان ترین راستہ ہے مختلف مصنوعات کی تشہیر کے لیے اور بڑی کمپنیاں بھی تشہیر کے لیے بڑی ویب سائٹوں سے استفادہ کرتی ہیں اسی حوالے سے ڈنمارک کے ماہر کاروبار مسلمان نے حلال مصنوعات کی تشہیر کی کاوش کی ہے۔

 

ڈنمارکی کاروباری ماہر کی حلال مصنوعات میں کاوش

حلال مصنوعات کی تشہیر

Halal.ad  کو حلال مصنوعات کی تشہیر کے لیے لاونچ کیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کو سال ۲۰۰۶ میں ڈنمارک کے مسلمان ماہر معروف یوسوپوف(Maruf Yusupov)  نے لاونچ کیا۔

 

ڈنمارکی کاروباری ماہر کی حلال مصنوعات میں کاوش

اس کا آئیڈیا یوسوپوف کا ۲۰۱۵ میں سوجھا کیونکہ اس سے پہلے وہ ایک سوشل چینل Ummaland تیار کرچکا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں سے رابطہ ممکن بنایا جاسکے مگر فیس بک اور گوگل کی پالیسیاں آڑھے آگئی۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا کیوں نہ کیوں نہ ویب سائٹ مالکان سے تبلیغات کے لیے رابطہ نہ کریں مگر کئی ہفتوں کے بعد درجنوں میں سے کوئی ایک آدھ ہی جواب دیتا۔

 

لہذا کبھی ایسا ہوتا کہ آپ کی تبلیغاتی مہم ختم ہوتی تب جاکر آپ کے اشتہار لگنے کی نوبت آتی اور یہ ایک مشکل مسئلہ تھا لہذا ہم نے مستقل طور پر اس کے حل کی کوشش کی۔

 

اشتہار کی جنس اور تبلیغات مواد میں تضاد

Halal.Ad بنانے والے ماہر کا کہنا تھا کہ ایک اور مشکل موجود تھی مثلا جب آپ Google یا کسی اور ویب سے تشہیرات کے لیے استفادہ کرتے تو اسی دوران ایک اور چیز سایٹ پر نظر آتی جو آپ کے جنس سے بالکل مختلف ہوتا مثلا حجاب کی تشہیر کے دوران سایٹ پر ایک اور فحش چیز بھی نظر آتی۔

 

حلال ایڈ میں اس بات کی ضمانت دی جاتی ہے کہ مثلا قرآن کی تلاوت کے ساتھ اگر کسی چیز کی تشہیر کی جارہی ہے تو اس دوران حرام چیز مثلا شراب وغیرہ کا ایڈ کسی صورت ظاہر نہیں ہوگا۔

 

حلال ایڈ پلیٹ فارم میں مکان اور تاریخ کی نمایش کا اہتمام ہوتا ہے اور اس سے مسلمان تاجر حضرات بخوبی حلال مصنوعات کے فروغ میں فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

Halal.Ad  کا مرکزی دفتر اس وقت ٹورنٹو میں موجود ہے۔ یوسوپوف کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان کاروباری کی حیثیت سے میری اور میری ٹیم کی کوشش ہے کہ اخلاقی حوالے سے حلال مصنوعات کی تشہیر اسلامی قوانین کے دائرے میں انجام دیں اور ہم آپ کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے اور کاروبار کی کامیابی کے لیے اخلاق کا اہم ترین کردار ہے جو اپنے کسٹمر کو اہمیت دیتے ہیں اور دور کی سوچتے ہیں، شارٹ ٹرم کاروبار کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے لہذا میرا خیال ہے کہ اخلاقی ہونا صرف آپ کے مذہب سے وابستہ نہیں بکہ اس کے دور رس نتائیج برآمد ہوسکتے ہیں۔/

 

رپورٹ: محمدحسن گودرزی

4011000

نظرات بینندگان
captcha