شیخ زکزاکی: زاریا کے شہدا کا نام زندہ رہے گا + فلم

IQNA

شیخ زکزاکی: زاریا کے شہدا کا نام زندہ رہے گا + فلم

7:46 - December 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3510799
تہران(ایکنا) نایجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ سال ۲۰۱۵ میں شیعہ قتل عام کے شہدا کا واقعہ کبھی فراموش نہ ہوگا۔

پریس ٹی وی کے مطابق نایجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے دسمبر ۲۰۱۵واقعے کے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا کی رضا پر راضی رہیں۔

 

شیخ زکزاکی نے شہدا زاریا کے نام مختصر پیغام میں کہا کہ وہ شہدا کی یاد زندہ رکھے۔

شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ زینت کے اپنے چھ بیٹے بھی شہید ہوچکے ہیں جنمیں سے تین زاریا واقعے میں جام شہادت نوش کرگیے۔

 

شیخ زکزاکی نے پروگرام سے خطاب میں کہا: ہم نے بعض شہدا کے خاندان کو دعوت دی تاکہ ان سے تعزیت کا اظھار کریں اور ان سے ہمددری کا الفاظ کہے ہم پوری قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں یہ قتل عام کبھی فراموش نہ کریں گے اور ہر سال ہمیں اس کو یاد کرنا ہوگا۔

 

دسمبر ۲۰۱۵، میں نایجرین فوج نے شیخ زکزاکی کی رہایشگاہ اور ایک امام بارگاہ پر حملے میں تین سو سے زاید پیروان اہل بیت شہید کردیا تھا۔

 

اسلامی تحریک نے اس واقعے کی چھٹی برسی پر پروگرام منعقد کیا اور اس قتل عام کے حوالے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدری کا اظھار کیا گیا۔/

ویڈیو کا کوڈ

4018615

نظرات بینندگان
captcha