جرمنی میں صھیونی مخالف صحافیوں کی شامت

IQNA

جرمنی میں صھیونی مخالف صحافیوں کی شامت

7:39 - December 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510808
تہران(ایکنا) جرمن میڈیا کے مطابق چہار عرب صحافی کو یہودی مخالف میڈیا فعالیت پر انکو کام سے روک دیا گیا ہے۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق جرمن میڈیا اور اخبارات نے اردن کے رویا ٹی وی چینل کو یہودی مخالف چینل قرار دیا ہے کیونکہ اس چینل میں حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلوں کو غاصب آباد کار کے نام  سے پکارا گیا ہے۔

 

اس چینل کو اسرائیل مخالف شمار کیا جاتا ہے جو نسل پرستی کی مخالفت کرتا ہے اور واضح ہوتا ہے کہ جرمن میڈیا کھلم کھلا صھیونی مفادات کا دفاع کررہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جرمنی اب تک نازی دور میں یہودی مخالف اقدامات پر اب تک صھیونی دباو کا شکار ہے اور یہودی لابی اس دور کو سیاہ دور کے عنوان سے یاد کرتی ہے اور اب تک ہر صھیونی مخالف اقدام کی مذمت کررہی ہے۔

 

صھیونی رژیم پر تنقید عرب میڈیا پرسنز کا جرم

روزنامۀ  زودویچه سایتونگ رپورٹ میں لکھتا ہے: دویچہ ولہ کے عربی چینل کے اسٹاف  کی جانب سے بعض اوقات یہودی مخالف مواد نشر کیا جاتا ہے اور انہیں سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں میڈیا سرگرمی سے روک دیا گیا ہے۔

 

دویچہ ولہ فاونڈیشن کے سربراہ پیتر لیمبورگ کا کہنا تھا کہ یہودی مخالفت میں ایک لفظ برداشت نہیں کریں گے۔

 

لیمبورگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

فاونڈیشن کے اخبار روزنامه «بیلد» نے بھی یہودی مخالف سرگرمیوں کی مذمت کی ہے اور انہیں دباو کی وجہ سے دویچہ ولہ نے اردن کے رویا چینل سے تعاون روک دیا ہے۔

 

دویچه وله کو اس سے پہلے بھی فلسطین کے حوالے سے بعض خبروں پر یہودی لابی کو سخت دباو کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

 

مانوئلا کاسپر-کلاریج  اخبار کے مدیر کا کہنا تھا: ہم کسی صورت اسرائیل کے وجود پر بات نہیں سنیں گے اور جو ایسا کرے گا انکو سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اسرائیل نسل پرستی پر بات ہوگی۔

 

 سال ۲۰۱۹،میں یہودی لابی نے جرمنی کو مجبور کیا کہ وہ قانون پاس کرے کہ اسرائیلی بائیکاٹ مہم چلانے والوں کو مجرم قرار دے اور اس کام کو یہودی فوبیا قرار دیا۔

 

جرمن حکومت نے گذشتہ مہینے کو شامی ایکٹویسٹ معتصم الرفاعی کو جوانوں کی کونسل سے صھیونی دباو پر رکنیت سے محروم کردیا۔/

 

4018981

 

نظرات بینندگان
captcha