«سنٹ کیٹرین»؛ دنیا میں مذہبی سیاحتی دارالخلافہ

IQNA

«سنٹ کیٹرین»؛ دنیا میں مذہبی سیاحتی دارالخلافہ

7:55 - December 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510822
تہران(ایکنا) تین ہزار پانچسو کاریگر اور انجنیر دن رات کام کررہے ہیں تاکہ عالمی پروجیکٹ "سینٹ کیٹرین" کو مذہبی سیاحتی مرکز بنایا جاسکے۔

بوابہ الاہرام نیوز کے مطابق مصری صدرعبدالفتاح السیسی مصمم ہے کہ جنوبی سینا میں سینٹ کیٹرین شہر کے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔

 

اس شہر میں تین اہم مذاہب یهودیت، مسیحیت اور اسلامی علامات اور نشانات کو واضح طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

سینٹ کیٹرین جنوبی صوبہ سینا کے مرکز میں واقع ہے جہاں ساحل نہیں اور یہ علاقہ سمندر سے ایک ہزار پانچ سو فٹ اونچائی پر واقع ہے اور یہاں معتدل آب و ہوا ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح چکر لگاتے ہیں۔

 

اس شہر پر پروجیکٹ کو دو بڑی تعمیراتی کمپنیوں کے حوالے کیا گیا ہے اور مصری صدر کی تاکید پر اس شہر یہودی، عیسائی اور مسلم اقدار کی علامات کو ورثے میں دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

 

اس شہر یونیسکو کی جانب سے بہترین سیاحتی شہر قرار دیا جاچکا ہے اور اس وقت مختلف اہم پروجیکٹ یہاں پر زیر تکمیل ہیں۔

 

پروجیکٹ انجنئیر محمود عمارہ کے مطابق بڑی عمارتیں یہودی عبادت گاہ کے ساتھ تعمیر کی جارہی ہیں جہاں پر مقدس پہاڑ اور دیگر نایاب مناظر موجود ہوں گے۔ اس وقت امن میوزیم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

 

عمارہ کے مطابق کتاب خانے، بڑے ہال اور دیگر ضروری کمروں کے علاوہ پہاڑ کے دامن میں ایک پانچ منزلہ ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جسمیں ڈیڑھ سو کمرے تعمیر ہوں گے  تاکہ ہوٹل کے اندر سے سیاح بہ آسانی پہاڑ کے منظر کو دیکھ سکے۔

 

 اس شہر کو روایتی انداز میں مقامی مواد یا میڑیل سے تاریخی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

 

عماره کا کہنا ہے کہ «سیاحت و آثار قدیمہ» اور «ماحولیات»  کی وزارت کے تعاون سے اس منصوبے کو اگلے سال تک مکمل کیا جائے گا اور اسی وجہ سے ہزاروں کاریگر دن رات بغیر وقفے کے یہاں پر مصروف عمل ہیں۔

 

«سنٹ کیٹرین»؛ دنیا میں مذہبی سیاحتی دارالخلافہ

 

اس شہر کو سینٹ کیٹرین یا «تجلی اعظم» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے کیونکہ واحد علاقہ ہے جہاں خدا نے

حضرت موسی(ع) پر جلوہ ظاہر کیا. اس شہر میں مذہبی آثار و علامات، یہودی عبادت گاہ، صومعہ کے اندر مسجد اور کئی کلیسا موجود ہوں گے۔/

4019154

نظرات بینندگان
captcha