سعودی عرب کی پہلے بین الاقوامی فلمی میلے کی میزبانی

IQNA

سعودی عرب کی پہلے بین الاقوامی فلمی میلے کی میزبانی

14:36 - December 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510825
سعودی عرب میں دو سال کے انتظار کے بعد پہلا بین الاقوامی فلمی میلہ منعقد ہوا۔
سعودی عرب کی پہلے بین الاقوامی فلمی میلے کی میزبانیسوشل میڈیا کے مطابق فلم فیسٹیول سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوا اور اس میں برطانیہ، فرانس، مصر اور بھارت سمیت دنیا بھر سے شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
 
اس دس روزہ فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں زیادہ تر عربی زبان میں ہوں گی۔
بتایا جاتا ہے کہ فلم فیسٹیول میں انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، ہندی، بنگالی اور ملیالم سمیت دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہوں گی۔
مذکورہ  فیسٹیول 15 دسمبر تک جاری رہے گا جسمیں قص و فن کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جبکہ اہم شخصیات کے انٹرویوز بھی کیے جائیں گے۔
فیسٹیول کی فلموں کو 11 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کی ثقافت کو بھی دکھایا جائے گا جس میں شارڈ فلمیں بھی شامل ہیں۔
اس فیسٹیول کا مقصد سعودی فلم انڈسٹری کو بہتر بنانا اور مملکت کے سنیما کو عالمی سطح پر لانا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha