حزب‌الله لبنان نے سعودی دعوے کو مسترد کردیا

IQNA

حزب‌الله لبنان نے سعودی دعوے کو مسترد کردیا

8:12 - December 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510977
تہران(ایکنا) حزب‌الله لبنان نے یمن میں تنظیم کے ماہرین کی موجودگی کے دعوے کو بے بنیاد دعوی قرار دیا۔

العھد نیوز کے مطابق لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے : سعودی حکام کی پریس کانفرنس میں یمن کے حوالے سے جو دعوی کیا گیا ہے اور جو جعلی شواہد پیش کیے گیے ہیں وہ انتہاِئی غیرمنطقی اور بے بنیاد دعوے ہیں اور اس کی ویلیو ہی نہیں کہ اس کا جواب دیا جائے۔

 

سعودی الاینس کے ترجمان ترکی المالکی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں ایک غیرواضح ویڈیو کلیپ پیش کی جسمیں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ایک ماہر یمنی انٹیلی جنس کے سربراہ «ابوعلی الحاکم» سے صلاح و مشورہ کررہا ہے۔

 

اس دعوے پر سوشل میڈیا میں دلچسپ اور طنزیہ تبصرے جاری ہیں۔

 

یمن کی انصاراللہ تنظیم کے نمایندے محمد البخیتی نے اس طرح کی ویڈیو کلیپ کو ثبوت کہنے کے عمل کو شرم آور قرار دیا۔

 

انہوں نے سعودی اسرائیلی موقف کو یکساں قرار دیتے ہوئے کہا: سعودی نمایندوں کو اس طرح کے ثبوت دینے کی ضرورت ہی نہیں ہم خود کو صھیونیزم کے خلاف ایک واحد الاینس ہی کہتے ہیں۔

 

بہت سے ماہرین اس ویڈیو کو جعلی کہہ رہے ہیں اور جس شخص کو لبنانی کہا جارہا ہے وہ مصنوعی انداز میں لبنانی لہجے کے ساتھ عربی بات کررہا ہے جس پر مختلف صارفین خوب جملے کس رہے ہیں۔/

4024085

نظرات بینندگان
captcha