جرمنی؛ زاکسن میں مسجد آتشزدگی کی تحقیقات

IQNA

جرمنی؛ زاکسن میں مسجد آتشزدگی کی تحقیقات

8:00 - January 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511122
تہران(ایکنا) جرمن پولیس کے مطابق ترک اسلامی الاینس کی مسجد میں آتشزدگی کے حوالے سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی ٹی آرٹی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگانے کے امکانات موجود ہیں اور اس پر غور کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کمنیٹس کی الفلاح مسجد میں ہفتے کو گیارہ بجے رات آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف زاویوں سے تخریب کاری کا جایزہ لیا جارہا ہے کیونکہ آگ لگنے کے حوالے سے اسکے امکانات موجود ہیں۔

 

مذکورہ مسجد کی انجمن کے سربراہ انیس سزقی کا کہنا تھا: مسجد میں آگ لگنے کہ وجہ سے عارضی طور پر مسجد بند کردی گئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کے حوالے سے اس وقت کچھ کہنا ممکن نہیں۔

 

سزقی کا کہنا تھا: انجمن کو متعدد بار دھمکیاں مل چکی ہیں جو ڈاک کے زریعے موصول ہوئی ہیں۔/

 

4029127

نظرات بینندگان
captcha