IQNA

15:05 - January 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511146
تہران(ایکنا) عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورۃ رحمٰن کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی نمائش میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا جائے گا۔

  نمائش میں ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ اور  یو اے ای میں مقیم پاکستانی شاہد رسام 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار کینوس پر ایلومینیم اور سونے سے لکھے گئے قرآن پاک میں شامل  سورہ رحمٰن پیش کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہد رسام کا پراجیکٹ 24 جنوری کو  دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کے باہر  پیش کیا جائے گا۔

سورۃ رحمٰن کی تیاری سے متعلق شاہد رسام کی گفتگو

خلیج ٹائمز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں شاہد رسام کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کے نسخے کی نمائش نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی بلکہ اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہوگی، یہ اس حوالے سے  زیادہ منفرد ہے کہ اس کے لفظ سیاہی سے  لکھنے کے بجائے سونے سے تیار کیے گئے ہیں۔

شاہد رسام نے بتایا کہ 1585 حروفوں، 352 کلمات، 78 آیات اور 3 رکوع پر مشتمل سورۃ رحمٰن کو  اعلیٰ معیار کے کینوس پر سونے اور ایلومینیم کے ساتھ تیارکیا گیا ہے، سورۃ رحمٰن کی تیاری میں 15 کلو ایلومینیم اور ایک کلو سونے کا استعمال کیا گیا ہے  جبکہ اس پراجیکٹ کو  200 آرٹسٹ، پینٹرز ، کیلیگرافرز، ڈیزائنرز اور اسکلپٹرز کی مدد سے 4 ماہ میں تیار کیا گیا ہے۔

شاہد رسام کے مطابق نمائش میں سورہ رحمٰن  6 صفحات پر پیش کی جائے گی، پہلے دو صفحات کے ہر صفحے پر 5 سطریں جبکہ باقی 4 صفحات پر 10،10سطریں اور مکمل سورۃ میں 50 سطریں ہیں۔

 
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: