یمنی عوام پر وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج

IQNA

اسلام آباد

یمنی عوام پر وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج

7:55 - January 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511163
تہران(ایکنا) آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام احتجاج آج اسلام آباد میں ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی بیگناہ عوام پر سعودی-امریکی الائنس کے وحشیانہ حملوں پر عالمی رد عمل شروع ہوچکے ہیں عالمی سطح پر شدید اعتراضات کی وجہ سے سعودی الاینس کے ترجمان ترکی المالکی نے اس حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

پاکستان میں امام طلبا تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار آل سعود کے ہاتوں آئے روز  نہتے یمن کے مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ان انسانیت سوز مظالم اور دہشت گردی کے خلاف اظہار نفرت اور مظلوموں کے  ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے آج بروز اتوار 3:30 بجے پریس کلب اسلام آباد کے باہر ملت اسلامیہ کے باشعور فرزندان صداۓ احتجاج بلند کریں گے۔

 

امامیہ طلبا تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امت مسلمہ سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی درخواست ہے۔

یمنی عوام پر وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج

نظرات بینندگان
captcha