حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے علماء اور انقلابی عوام نے آج ایک احتجاجی ریلی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف بھر پور مذمت کی جو کہ پاکستان اور افغانستان میں بھی معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق،یہ احتجاج مدرسہ فیضیہ اور حضرت معصومہ (س) کے صحن مبارک میں شروع ہوا۔ حو حرمین شریفین میں آل سعود کے جرائم کے خلاف عوام اور طلباء سے بھر ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز حوزہ علمیہ کے انتظامی مرکز نے آل سعود کے اس وحشیانہ اقدام اور پاکستان اور افغانستان میں استکباری عناصر کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے قم کے طلباء اور انقلابی عوام سے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ آل سعود کی سفاک حکومت نے کل ۸۱ بے گناہ لوگوں کے سر قلم کیے کہ جن میں ۴۰ شیعہ جوان اور کمسن بچے بھی شامل تھے، نیز یمنی قیدیوں کو بھی اس بھیانک اور وحشیانہ جرم میں شہید کر دیا گیا۔