بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے 40گھروں کو آگ لگا دی

IQNA

9:46 - April 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511622

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے 40گھروں کو آگ لگا دی

بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے 40گھروں کو آگ لگا دی

سوشل میڈیا نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔ بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والےعلاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

 

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔کرولی میں ہندوانتہاپسندوں نے موٹرسائیکل  ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔ ہندوانتہاپسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کوہندوؤں کے انتہاپسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔

 

مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملوں اورمسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیونافذ کیا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha