امریکہ، فلسطین اور کشمیرمیں جاری ظلم و بربریت کا ذمہ دار ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

IQNA

امریکہ، فلسطین اور کشمیرمیں جاری ظلم و بربریت کا ذمہ دار ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

10:28 - April 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511676
پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز اور احتجاجی پراگرام کیے جائیں گےجس کیلیے ملک بھر میں تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی سرپرست اراکین نے جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منانے کا اعلان کیا۔

 

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہےجبکہ مسئلہ فلسطین سمیت عالم اسلام کے تمام تر مسائل کی جڑ شیطان بزرگ امریکہ ہےجوامریکہ فلسطین اور کشمیرمیں جاری ظلم و بربریت کا ذمہ دار ہے، ان کا کہناتھا کہ  کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور فلسطین میں صہیونی مظالم امریکی سرپرستی کا شاخسانہ ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز اور احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہےاور کوئٹہ، ملتان، لاہور، اسلام آباد سمیت کراچی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں القدس کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ امریکی سرپرستی میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف ملک بھر میں تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

 

مقررین نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو امریکی سرپرستی کا شاخسانہ قرار دیا اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیااورپروگرام کی مزیدتفصیلات سے آگاہ کرتےہوئے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں ملک بھرمیں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اوربروشرز تقسیم ہوں گےاور فلسطین اور القدس پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے خلاف احتجاج کیا جائےگا۔

 

پریس کانفرنس سے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمایونس بونیری، معروف سماجی رہنما بشیر سدو زئی، پی ٹی آئی خاتون رہنما عرم بٹ، قاضی زاہد حسین، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے خطاب کیا۔

نظرات بینندگان
captcha