انگریزی زبان قرآنی جلوے کے ساتھ

IQNA

انگریزی زبان قرآنی جلوے کے ساتھ

10:19 - April 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511708
تہران(ایکنا) بین الاقوامی قرآنی نمایش میں ائمة الهدی(ع) فاونڈیشن خصوصی ڈسکاونٹ کے ساتھ انگریزی زبان کورس پیش کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- بین الاقوامی قرآنی ائمة الهدی(ع) فاونڈیشن کے سربراہ حسین رادمرد نے بین الاقوامی قرآنی نمایش میں اپن اسٹال پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: نمایش میں گولڈن ڈسکاونٹ یعنی 85 فیصدی رعایت کے ساتح انگریزی لینگویج کورس قرآنی جلوے کے ساتھ ہم آفر کررہے ہیں۔

 

رادمرد کا کہنا تھا: اس پیکیج میں گرائمر، متون فہمی، وکیبلریز اور دیگر ضروری شعبے شامل ہیں۔

 

بین الاقوامی قرآنی ائمة الهدی(ع) فاونڈیشن سربراہ کا کہنا تھا: خواہشمند افراد ایڈرس  «Wboard.ir»  پر لینگویج سیکھنے کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

حسین رادمرد کا مزید کہنا تھا: فاونڈیشن کے تعاون سے «اسلام پلاس»(islamplus.net)، ویب سائٹ تیار کیا گیا ہے جسمیں قران و اهل بیت(ع) سے متعلق سات ہزار احادیث ترجمہ شدہ اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا:حدیث آف لایف( اسلامی طرز زندگی) بھی عربی، انگریزی اور فارسی میں تیار کیا گیا ہے جس کا ایپ جلد پیش ہوگا۔

 

رادمرد کا کہنا تھا: رهبر معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیت‌الله خامنه‌ای(مد ظله العالی) نے بعض احایث جو درس خارج فقه میں اسلامی طرز زندگی پر بیان کیا ہے اس کو تیار کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسلامی طرز زندگی پر چالیس حدیث، روحانی زندگی پر چالیس حدیث اور اجتماعی زندگی پر بھی چالیس حدیث تیار کی گیی ہیں جو اسلام پلس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی قرآنی ائمة الهدی(ع) فاونڈیشن سربراہ کا کہنا تھا: کتاب بعنوان «ستائیس سالہ بہادر خاتون» میں حضرت معصومه(س) کی زندگی نامہ اور «چھوٹے بادشاه» جسمیں بچوں کی تربیت کے موضوعات شامل ہیں اپ لوڈ کی گیی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ انتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش «قرآن؛ کتاب امید و سکون» تہران میں منعقد کی گیی ہے جو اگلے ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی۔

 

مختلف موضوعات کے ساتھ نمایش ہر روز پانچ بجے سے  ساڑھے گیارہ بجے رات تک کھلی ہے۔

 

4050252

نظرات بینندگان
captcha