حجۃ الاسلام فاطمی نیا بہترین معلومات اور انداز بیان کی وجہ سے جوانوں کے لئے سرمایہ تھے

IQNA

حجۃ الاسلام فاطمی نیا کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حجۃ الاسلام فاطمی نیا بہترین معلومات اور انداز بیان کی وجہ سے جوانوں کے لئے سرمایہ تھے

18:58 - May 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511870
فاطمی نیا کی وسیع معلومات، دلکش بیان اور شیریں لہجہ، نوجوانوں اور صحیح راہ کے متلاشیوں کے لیے ایک بابرکت سرچشمہ تھا۔

رہبری ویب سائٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم و ناصح حجۃ الاسلام الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم و ناصح حجۃ الاسلام الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم و ناصح حجۃ الاسلام جناب الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے معزز خاندان، ان کے تمام سوگواروں، چاہنے والوں اور ان سے استفادہ کرنے والے تمام لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس محترم عالم دین کی وسیع معلومات، دلکش بیان اور شیریں لہجہ، نوجوانوں اور صحیح راہ کے متلاشیوں کے لیے ایک بابرکت سرمایہ اور سرچشمہ برکت تھا اور ان کا گزر جانا افسوس اور دکھ کا سبب ہے۔ خداوند عالم سے دعا ہے کہ وہ اپنی رحمت و مغفرت مرحوم کے شامل حال کرے اور انھیں اجر عظیم عطا کرے۔

سید علی خامنہ ای
16 مئي 2022

4057435

 

نظرات بینندگان
captcha