IQNA

17:46 - May 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511877
جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا، دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، دنیا کوفیصلہ کرنا ہوگا وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ ، دہرامعیار اورعالمی منافقت ہی انسانیت اور امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ایک طرف یوم امن منایا جارہاہے مگر دوسری طرف بدامنی کو مسلسل شہ اور پش پناہی کی جارہی ہے، عالمی قوتوں کو اس دوہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا، 16مئی 1948ءکو جس طر ح ناجائز، قابض صیہونی ریاست کو قائم کیاگیا اسی روز دنیا خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا بیج بو دیاگیا تھا، اب دنیا کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ ؟دوہرا معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسرائیلی ظالم و قابض فوج سے جنازے تک محفوظ نہیں، جرات مند فلسطینی صحافی کے جنازے کو بھی پامال کرنے کی کوشش کی گئی ،اس سے بڑھ کر درندگی کیا ہوگی ؟ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشرق وسطیٰ میں ناجائز و قابض صیہونی ریاست کے قیام اور عالمی یوم امن و روشنی پر اپنے پیغام میں کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ آج پوری دنیا میں عالمی یوم امن اور یوم روشنی کے طور پر منایا جارہاہے یہ کھلا تضاد اور دہرا معیار ہے ، ایک طرف عالمی یوم امن و روشنی منایا جارہاہے تو دوسری طرف مظلوم فلسطینیوں سے آج سات دہائیاں قبل آج کے روز امن کے ساتھ ان کے مستقبل کی روشنی بھی چھین لی گئی ،پیلٹ گنز کا استعمال ہو یا جدید ترین ہتھیاروں کااستعمال ، میزائلوں سے رہائشی علاقوں میں بمباری ہو یاقبلہ اول میں عبادت میں مصروف نہتے انسان،ان سے زندگی کی روشنی اور امن ہر طریقے اور ہر حیلے کے ساتھ چھین لی گئی مگر دنیا اس معاملے پر چند مذمتی بیانات کے ساتھ خاموش ہوجاتی ہے ۔آج صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنیوالی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی دھاوا بول دیا گیا اور اسے پامال کرنے کی کوشش کی گئی اس سے بڑھ کر درندگی کی مثال کیا ہوگی ؟۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ ؟دوہراعالمی معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جب تک مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: